ڈاکو جو ڈاکے میں مارا گیا ( 3) جو لوگ اپنی قوم کی ناحق حمایت کرتے ہوئے لڑیں اور مرجائیں ( 4) جس نے کئی لوگ گلا گھونٹ کر مار ڈالے ( 5) جو شہر میں رات کو ہتھیار لے کر لوٹ مار کریں ( 6) جس نے اپنی ماں یا باپ کو مار ڈالا ( 7) جو کسی کا مال چھین رہا تھا اور اس حالت میں مارا گیا ۔ (1)
سوال نمازِ جنازہ کی امامت کا حق کس کو ہے ؟
جواب نمازِ جنازہ میں امامت کا حق بادشاہِ اسلام کو ہے ، پھر قاضی ، پھر امامِ جمعہ ، پھر امامِ محلہ اور پھر ( میت کے ) ولی کو ۔ ولی سے پہلے امامِ محلہ کو حق ہونا بطورِ استحباب ہے اور یہ بھی اُس وقت ہے جب محلے کا امام ولی سے افضل ہو ورنہ ولی بہترہے ۔ (2)
سوال نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا کب جائز ہے ؟
جواب نمازِ جنازہ میں حمد و ثناء کی نیّت سے سورۂ فاتحہ پڑھنا جائز ہے ۔ (3)
سوال جو شخص چوتھی تکبیر کے بعد جنازہ میں شامل ہواوہ کیا کرے ؟
جواب جو شخص چوتھی تکبیر کے بعدآیا تو جب تک امام نے سلام نہ پھیرا ہو شامل ہو جائے اور امام کے سلام کے بعد تین بار اَللہُ اَکْبَر کہہ لے ۔ (4)
سوال جب کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ نماز پڑھی جائے یا الگ الگ ؟
جواب کئی جنازے جمع ہوں تو ایک ساتھ سب کی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی ایک ہی نماز
________________________________
1 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب ھل یسقط فرض... الخ ، ۳ / ۱۲۵ تا ۱۲۸ ۔
فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ / ۱۶۳ ۔
2 - غنیۃ المتملی ، فصل فی الجنائز ، ص۵۸۴ ، بہارشریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۳۶ ۔
3 - عمدة الرعایة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، ۱ / ۲۵۳ ۔
4 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاةالجنائز ، ۳ / ۱۳۶ ۔