Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
118 - 360
		 بلند ذکرودرود اور نعت خوانی وغیرہ) کی بھی اجازت دی ہے ۔  (1) 
سوال	نماز جنازہ پڑھنے والے کے لیے کیا شَرائط ہیں؟ 
جواب	 (  1) نمازی کا نجاست حکمیہ و حقیقیہ (2) سے پاک ہونا ، نیز اس کے کپڑے اور جگہ کا پاک ہونا (  2) ستر عورت  (  3) قبلہ رخ ہونا  (  4) نیت ۔  (3) 
سوال	نمازِ جنازہ کے لیے میت میں کن شرائط کا پایا جانا ضروری ہے ؟ 
جواب 	  (  1) میّت کا مسلمان ہونا (  2) میّت کے بدن اور کفن کا پاک ہونا (  3) جنازہ کا وہاں موجود ہونا یعنی  (  میت کے جسم کا ) کُل یا اکثر یا نصف حصہ سر سمیت موجود ہونا (  4) جنازہ زمین پر رکھا ہونا یا ہاتھ پر ہو مگر قريب ہو (  5) جنازہ نمازی کے آگے قبلہ کی طرف ہونا (  6) میّت کے بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے اس کا چُھپا ہوا ہونا  (  7) میّت امام کے مُحاذِی ہو یعنی اس کے بدن کا کوئی حصہ امام کے سامنے ہو ۔  (4) 
سوال	کیا خود کشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟ 
جواب 	اگر چہ خودکشی بہت بڑا  گناہ ہے لیکن خود کشی کرنے والے کی نماز ِ جنازہ پڑھی جائے گی ۔  (5) 
سوال	کن لوگوں کی نمازِجنازہ پڑھنا منع ہے ؟ 
جواب	 (  1) باغی جو امامِ برحق پر ناحق خُرُوْج کرے اور اُسی بَغاوَت میں مارا جائے (  2) وہ



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنائز ، مطلب فی حمل المیت ، ۳ /  ۱۶۳ ۔ 
2 -     ان کی تعریفات اور تفصیل جاننے کے لیے اِسی کتاب کا صفحہ 60ملاحظہ کیجئے ۔ 
3 -      ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب فی صلاة الجنازة ، ۳ /  ۱۲۱ ۔ 
4 -      درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب فی صلاة الجنازة ، ۳ /  ۱۲۱ تا ۱۲۳ ۔ 
5 -      درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ /  ۱۲۷ ۔