Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
117 - 360
سوال	حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہ ُتَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ کون سے تبرکات رکھے گئے ؟ 
جواب	حضرت سیدناثابت بنانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیکا بیان ہے کہ حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہ ُتَعَالٰی عَنْہُ نے مجھ سے فرمایا  :  یہ موئے مبارک حضورسیّدِ عالم ، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہے اسے میری زبان کے نیچے رکھ دینا ۔  میں نے رکھ دیا اوروہ یوں ہی دفن کئے گئے ۔  (1) نیز حضرت سیدناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہ ُتَعَالٰی عَنْہُ کے پاس حضورتاجدارِ دوجہان ، رحمت عالمیانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ  لِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک چھڑی تھی وہ ان کے سینہ پر قمیص کے نیچے اُن کے ساتھ دفن کی گئی ۔  (2) 
 نمازِ جنازہ  
سوال	مرنے کے بعد مومن کوسب سے پہلا تحفہ کیا دیا جاتا ہے ؟ 
جواب	حضور سرورِ کونین ، شہنشاہِ دَارَیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  مومن کو سب سے پہلا تحفہ یہ دیا جاتا ہے کہ اس کی نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی مَغْفرت کردی جاتی ہے ۔  (3) 
سوال	جنازہ کے ساتھ چلتے ہوئے کِن اُمُور کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے ؟ 
جواب 	جنازہ کے ساتھ چلنے والوں کوخاموش رہنا چاہيے ۔  موت ، قبرکے حالات اور ہولناکیوں کو پیش نظر رکھیں ، دنیا کی باتیں کریں نہ ہنسیں اور ذکر کرنا چاہیں تو دل میں کریں  ۔ اب  حالاتِ زمانہ کے پیشِ نظر علمائے کرام نے ذِکْر بِالجہر (  بآوازِ



________________________________
1 -     الاصابة ، رقم۲۷۷ ، انس بن مالک ، ۱ /  ۲۷۶ ۔ 
2 -     تا ریخ ابن عساکر ، رقم۸۲۹ ، انس بن مالک ، ۹ /  ۳۷۸ ۔ 
3 -     نوادر الاصول ، الاصل الرابع والخمسون ، ۱ /  ۲۲۹ ، حدیث : ۳۴۲ ۔