Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
116 - 360
گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہوں ۔  (1) 
سوال	کیا میت کو زعفران کا رنگا ہوا يا ریشم کا کفن پہنایا جاسکتا ہے ؟ 
جواب	زعفران کا رنگا ہوا يا ریشم کا کفن مرد کو ممنوع ہے اور عورت کے ليے جائز یعنی جو کپڑا زندگی میں پہن سکتا ہے اُس کا کفن دیا جا سکتا ہے اور جو زندگی میں ناجائزاُس کا کفن بھی ناجائز ۔  (2) 
سوال	کیا میت کو پرانے کپڑے کا کفن دیا جاسکتا ہے ؟ 
جواب	پُرانے کپڑے کا بھی کفن ہو سکتا ہے ، مگر پُرانا ہو تو دُھلا ہوا ہو کہ کفن ستھرا ہونا مرغوب ہے ۔  (3) 
سوال	حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہ ُتَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے کفن کے لیے کیا وصیت فرمائی تھی؟ 
جواب	 جب حضرت سیدنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہ ُتَعَالٰی عَنْہُ  کا آخری وقت آیا تو انہوں نے وصیت فرمائی کہ اُنہیں اُس قمیص میں کفن دیا جائے جوحضور نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ  لِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں عطافرمائی تھی اوریہ ان کے جسم سے متّصل رکھی جائے نیز آپ کے پاس حضوررحمت دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ  لِہٖ وَسَلَّمَ کے ناخن پاک کے کچھ تراشے بھی تھے ان کے متعلق وصیت فرمائی کہ باریک کرکے ان کی آنکھوں اور منہ میں رکھ دیئے جائیں ۔ فرمایا :  یہ کام انجام دینا اور مجھے اَرْحَمُ الرّٰ حِمِیْن کے سپرد کردینا ۔  (4) 



________________________________
1 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ /  ۱۶۰ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۸۱۸ ۔ 
2 -     جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، ص۱۳۴ ، فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ /  ۱۶۱ ۔ 
3 -     جوھرة النیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، ص۱۳۵ ۔ 
4 -     اسد الغابة ، رقم۴۹۷۷ ، معاویة بن ابی سفیان ، ۵ /  ۲۲۳ ۔