سوال کیا شوہر اپنی فوت شدہ بیوی کوغسل دے سکتا ہے ؟
جواب شوہر کا اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دینا ناجائز ہے ۔ (1)
سوال کیا بیوی اپنے فوت شدہ شوہر کو غسل دے سکتی ہے ؟
جواب اگر شوہر مرگیا اور عورت عدّتِ وفات میں ہے یا شوہر نے طلاقِ رجعی دی تھی اور ابھی عدت باقی تھی کہ اس کا انتقال ہوگیا تو ان صورتوں میں عورت اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے کیونکہ ابھی وہ شوہر کی زوجیّت میں ہے ۔ (2)
سوال بعدِغسل ، میت کے جسم سے نجاست نکلی تو کیا غسل دوبارہ دیا جائے گا؟
جواب نہیں دیا جائے گا ۔ دوبارہ غسل دینے کی مطلقاً کسی حال میں حاجت نہیں ، اگر نجاست نکلے تو وہ دھودی جائے ۔ (3)
سوال میت کے چھوڑے ہوئے مال میں تقسیم کی کیا ترتیب ہے ؟
جواب سب سے پہلے کفن پھر قرض پھر وصیت اور اس کے بعد میراث ۔ (4)
سوال مرد کے کفن میں جوتین کپڑے ہیں ان کی مقدار بیان کیجئے ؟
جواب ( 1) لفافہ یعنی چادر کی مقدار یہ ہے کہ میّت کے قد سے اتنا زیادہ ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں اور ( 2) اِزار یعنی تہہ بند سر کی چوٹی سے قدم تک یعنی لفافہ کا جتنا حصہ باندھنے کے لیے زائد تھا یہ اتنا حصہ کم ہو اور ( 3) قمیص جس کو کفنی کہتے ہیں
________________________________
1 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ / ۱۰۵ ۔
2 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب فی حدیث کل سبب ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۱۰۶ ۔
3 - فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ / ۱۵۸ ۔
4 - جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، ص۱۳۴ ۔