کٹ جائے اور جو زد میں نہ آئے وہ بچ جائے ۔ (1)
سوال کسی کی حالتِ نزع میں کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے ؟
جواب جان کنی کی حالت میں جب تک روح گلے کو نہ آئی اسے تلقین کریں ، تلقین کرنے والا کوئی نیک شخص ہو ، ایسے وقت نیک اور پرہیزگار لوگوں کااُس کے پاس ہونا بہت اچھاہے اور اس وقت وہاں سورۂ يٰس شریف کی تلاوت اور خوشبو ہونا مستحب ہے ، مثلاً لوبان یا اگر کی بتیاں سلگا دیں ۔ مکان میں کوئی تصویر یا کُتّا نہ ہو ، اگر یہ چیزیں ہوں تو فوراً نکال دی جائیں کہ جہاں یہ ہوتی ہیں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ، اس کی نزع کے وقت اپنے اور اس کے ليے دُعائے خیر کرتے رہیں ، کوئی بُرا کلمہ زبان سے نہ نکالیں کہ اس وقت جو کچھ کہا جاتا ہے ملائکہ اس پر آمین کہتے ہیں ۔ (2)
سوال میت کی آنکھیں بند کرتے وقت کونسی دعا پڑھنی چاہئے ؟
جواب بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ یَسِّرْ عَلَیْہِ اَمْرَہٗ وَسَھِّلْ عَلَیْہِ مَا بَعْدَہٗ وَاَسْعِدْہٗ بِلِقَآئِکَ وَاجْعَلْ مَا خَرَجَ اِلَیْہِ خَیْرًا مِّمَّا خَرَجَ عَنْـہُ ترجمہ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام کے ساتھ اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ملّت پر ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! تو اس کے کام کو اس پر آسان فرما ، اس کے بعد والے معاملے کو اس پرآسان بنا ، اپنی ملاقات سے اسے نیک بخت بنا اور جس ( آخرت) کی طرف یہ گیا ہے اس کو اِس ( دنیا) سے بہتر کر جس سے نکلاہے ۔ (3)
________________________________
1 - احیاء علوم الدین ، کتاب ذکر الموت ومابعدہ ، الباب الثالث ، ۵ / ۲۱۰ ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ / ۱۵۷ ، بہار شریعت ، حصہ ۴ ، ۱ / ۸۰۸ ۔
3 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ / ۹۷ ۔