Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
111 - 360
جواب	مریض کی عیادت کرناسنت ہے ، لیکن اگر معلوم ہے کہ عیادت کرنے جائے گا تو اس بیمار پر گراں گزرے گا (  یعنی ناگواروتکلیف دہ ہوگا) تو ایسی حالت میں عیادت نہ کرے ۔  (1) 
سوال	عیادت کے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے ؟ 
جواب	عیادت کرنے  جائے اور مرض کی سختی دیکھے تو مریض کے سامنے یہ ظاہر نہ کرے کہ تمہاری حالت خراب ہے اور نہ سر ہلائے جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہے ، اس کے سامنے ایسی باتیں کرنی چاہئیں جو اس کے دل کو اچھی  معلوم ہوں ، اس کی مزاج پرسی کرے ، اس کے سر پر ہاتھ نہ رکھے مگر جبکہ وہ خود اس کی خواہش کرے ۔  (2) 
سوال	یہ دعا”اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ اَنْ یَّشفِیَکَ“ (3) کس وقت پڑھی جاتی ہے اور اِس کا کیا فائدہ ہے ؟ 
جواب	یہ  دُعا عیادت کے وقت پڑھی جاتی ہے ۔ حدیثِ پاک میں ہے : جس نے ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت نہ آیا ہوپس عیادت کرنے والا سات بار یہ دعاپڑھے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُسے اُس مرض سے شفا عطا فرمادے گا ۔  (4) 
سوال	جن مسلمانوں کے نابالغ بچے فوت ہوجائیں اُن کے لیے کیااجر ہے ؟ 
جواب	حضور رحمت عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جن مسلمان والدین



________________________________
1 -      ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۴۰ ۔ 
2 -     ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۴۰ ۔ 
3 -     ترجمہ : میں عظمت والے ، عرش عظیم کے مالک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے تیرے لئے شفا کا سوا ل کرتا ہوں ۔ 
4 -     ابو داود ، کتاب الجنائز ، باب الدعاء للمریض عند العیادة ، ۳ /  ۲۵۱ ، حدیث : ۳۱۰۶ ۔