Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
110 - 360
جواب	بدن میں درد یا کسی چیز کی شکایت ہو تو  تکلیف کی جگہ پر سیدھا ہاتھ رکھ کر بِسْمِ اللہ تین باراورپھر سات مرتبہ یہ دعاء پڑھئے :  اَعُوْذُبِاللہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ ۔  (1) پڑھ کر دم کرنا ضَروری نہیں ۔ 
عیادت اور موت
سوال 	مسلمان کی بیمار پُرسی کی فضیلت بیان کیجئے ؟ 
جواب	 حدیث ِ پاک میں ہے  :   جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کے ليے صبح کو جائے تو شام تک  اور شام کو جائے تو صبح تک اُس کے لیے 70 ہزار فرشتے مغفرت کی دعا کرتے  ہیں اور جنت میں اُس کے لیے ایک باغ ہوگا ۔  (2) 
سوال	بیماری اور تکلیف میں مبتلاشخص کو کونسے دینی فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ 
جواب	 فرامین مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :   (  1) جب بھی مؤمن کی کوئی رگ چڑھ جاتی ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کا ايک گناہ مٹاتا ، ايک نيکی لکھتا اور ايک درجہ بلند فرماتا ہے ۔  (3)  (  2) جب بندہ بيمار ہوتا ہے يا سفر پر جاتا ہے تو اس کے وہ اَعمال بھی لکھے جاتے ہيں جو وہ تندرستی کی حالت میں کيا کرتا تھا ۔  (4) 
سوال	 کس صورت میں مریض کی عیادت  (  بیمارپُرسی) نہیں کرنی چاہئے ؟ 



________________________________
1 -      یعنی اللہعَزَّوَجَلَّاور اس کی قدرت کے ساتھ اس چیز کے شر سے پناہ چاہتاہوں جسے میں پاتا ہوں اور جس سے آئندہ خوف کرتا ہوں ۔   (  الحصن الحصین ، ص۱۰۹) 
2 -     ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عیادة المریض ، ۲ /  ۲۹۰ ، حدیث : ۹۷۱ ۔ 
3 -     مستدرک حاکم ، کتاب الجنائز ، باب قصۃ اعرابی لم تأخذہ الحمی ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۶۶۸ ، حدیث : ۱۳۲۴ ۔ 
4 -     مسندامام احمد ، ۷ / ۱۶۱ ، حدیث : ۱۹۶۹۹ ۔