ہے ۔ اگر کوئی ایسا غیر ماہر طبیب کلینک یادو اخانہ کھول کر مریضوں کاعلاج کرنے بیٹھ گیا ہو تو فوراً یہ ناجائز کام بند کرنا فرض ہے اور توبہ کے تقاضے بھی پورے کرنے ہوں گے ۔ (1)
سوال بعض اوقات دوائیں لینے کے باوجود بھی شفا حاصل نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی بیمار کی شِفانہیں چاہتا تو دواء اور مَرض کے درمیان ایک فِرشتے کے ذَرِیْعے آڑ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے دواء مَرض تک نہیں پہنچتی ، جب شِفا کا اِرادہ ہوتا ہے تو وہ پردہ ہٹا دیا جاتا ہے جس سے دواء مرض تک پہنچ جاتی ہے اور شِفاء مل جاتی ہے ۔ (2)
سوال ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘ کتاب میں مذکور کینسر کے دو گھریلوعلاج بیان کیجئے ؟
جواب ( 1) پِسا ہوا کالا زِیرہ تین تین گرام دن میں تین مرتبہ پانی سے استعمال کیجئے ۔ ( 2) روزانہ چٹکی بھر پسی ہوئی خالص ہلدی کھانے سے اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ کبھی کینسر نہیں ہوگا ۔ (3)
سوال گردے میں پتھری کا دیسی علاج بتائیے ؟
جواب ہم وَزن مُولی اور آلو بھون کر حسبِ ضَرورت سَونف ، نمک اور کالی مِرچ شامل کر کے استِعمال کرنا گُردے کے دَرْد اور پَتھری کیلئے مفید ہے ۔ (4)
سوال جسم میں کسی جگہ درد ہو تو اس کا روحانی علاج بیان کیجئے ؟
________________________________
1 - گھریلو علاج ، ص۱۳ ، ملتقطاً ۔
2 - مرقاۃ المفاتیح ، ۸ / ۲۸۹ ، تحت الحدیث : ۴۵۱۵ ۔
3 - غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۱۵۳ ۔
4 - گھریلو علاج ، ص٥۵ ۔