اس کی مخلوق تک پہنچائیں ۔ (1)
سوال کیا عبادت و ریاضت کے ذَریعہ منصبِ نبوّت حاصل کیا جاسکتا ہے ؟
جواب نبوّت کسبی نہیں ۔ آدمی عبادت و ریاضت کے ذریعہ اسے ہرگزحاصل نہیں کرسکتا بلکہ یہ محض عطائے الٰہی ہے ۔ (2)
سوال جو شخص منصبِ نبوّت کو کسبی مانے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب جو نبوت کوکسبی مانے ( یعنی یہ عقیدہ رکھے ) کہ آدمی اپنے کَسْب وریاضت سے منصبِ نبوّت تک پہنچ سکتا ہے توایسا شخص کافر ہے ۔ (3)
سوال کیا جِن یا عورت بھی نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں؟
جواب جی نہیں ! انبیا سب بشر اور مرد تھے ، نہ کوئی جِن نبی ہوااور نہ ہی عورت ۔ (4)
سوال کیا رسولوں کے پاس اپنی رسالت کی کوئی دلیل ہوتی ہے ؟
جواب جی ہاں ! رسولوں کے پاس اپنی رسالت کی دلیل ہوتی ہے جسے معجزہ کہتے ہیں ۔ (5)
سوال مَعْصُوم کس کو کہتے ہیں؟
جواب جو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو اور اس وجہ سے اس کا گناہ کرنا ناممکن ہو ۔ (6)
سوال مَعْصُوم ہونا کن کی خُصوصیّت ہے ؟
________________________________
1 - شرح عقائد نسفیة ، خبر الرسول ، ص۸۲ ۔
2 - الیواقیت والجواھر ، المبحث الثلاثون فی حکمۃ بعثۃالرسل ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۲۲۴ ، ملتقطاً ۔
3 - المعتقد المنتقد ، الباب الثانی فی النبوات ، ص۱۰۷ ۔
4 - تفسیر قرطبی ، پ ۱۳ ، یوسف ، تحت الآیة : ۱۰۹ ، ۹ / ۱۹۳ ۔
5 - شرح عقائد نسفیة ، فی ارسالِ الرسل حکمة ، ص۲۹۸ ۔
6 - بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ، ص۱۸ ۔