Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
108 - 360
جواب 	میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ صِحّت نشان ہے : رات کا کھانا نہ چھوڑو چاہے ایک مُٹّھی کھجورہی کیوں نہ ہوکیونکہ رات کاکھاناتَرْ ک کرناآدمی کوضعیف کر دیتاہے ۔  (1) 
سوال	’’اُمُّ الصِّبْیَان‘‘کس بیماری کو کہتے ہیں نیز اس سے حفاظت کا طریقہ بتائیں؟ 
جواب	اعلی حضرت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’مرگی بہت خبیث بلا ہے اور اسی کو’’اُمُّ الصِّبْیَان‘‘ کہتے ہیں ۔  ‘‘مزید فرماتے ہیں : ’’اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلا کام یہ کیا جائے کہ نہلا  کر اذان واقامت بچے کے کان میں کہہ دی جائے تو اِنْ شَاءَ اللہ عمر بھر مرگی سے محفوظی ہے ۔ ‘‘
سوال	قے کے فوائد و نقصانات کے حوالے سے کچھ مدنی پھول ارشاد فرمائیے ؟ 
جواب 	 (  1) قے سے مِعدہ کی صفائی ہوتی ہے  ۔  (  2) زیادہ قے آنا نقصان دہ ہے کہ اس سے سینے اور مِعدہ میں درد پیدا ہوتا ہے (  3) جب قے آنے لگے تو اُس کو زبردستی نہ روکا جائے کہ سخت اَمراض پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔  (2) 
سوال	خود ڈاکٹر نہ ہونے کے باوجود کلینک کھول کر لوگوں کا علاج کرناشرعاً  کیسا ہے ؟ 
جواب	بعض لوگ حقیقی معنوں میں باقاعِدہ ڈاکٹر یا حکیم نہ ہونے کے باوُجُود کلینک یا مَطب کھول کر مریضوں کا علاج شروع کر دیتے ہیں ۔ ایسا کرنا قانوناً جُرم ہونے کے ساتھ ساتھ شرعاً بھی ممنوع ہے ۔  یا درکھئے ! جو ماہِرطبیب نہ ہو اُس کو مریض کے علاج میں ہاتھ ڈالنا کارِ ثواب نہیں بلکہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام 



________________________________
1 -     ابن ماجہ ، کتاب الاطعمة ، باب ترک العشاء ، ۴ /  ۵۰ ، حدیث : ۳۳۵۵ ۔ 
2 -     گھریلو علاج ، ص۹۲ ملتقطاً ۔