بیماری اور علاج
سوال حدیث پاک میں بخار کی کیا فضیلت بیان کی گئی ہے ؟
جواب تاجدارِ ختم ِنبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بخار کو بُرانہ کہوکیونکہ وہ بندۂ مومن کوگناہوں سے اس طرح پاک کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کا زنگ صاف کر دیتی ہے ۔ (1)
سوال حدیثِ پاک میں مرضِ طاعون کا سبب کسے فرمایا گیا ہے ؟
جواب حدیث شریف میں ہے : طاعون تمہارے دشمن جنات کے نیزے کا زخم ہے ۔ (2)
سوال ’’طاعون ‘‘ کا مرض عذاب ہے یا رحمت؟
جواب ’’طاعون‘‘بنی اسرائیل کے حق میں عذاب تھا مگراُمتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے حق میں یہ مرض رحمت ہے ۔ (3) کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ طاعون کی بیماری میں مرنے والا شہید ہوتاہے ۔ (4)
سوال کونسی بیماریوں کو ناپسند کرنا منع ہے ؟
جواب ( 1) آشوبِ چشم ( 2) زُکام ( 3) کھانسی اور ( 4) کھجلی ۔ (5)
سوال حدیثِ پاک کی روشنی میں رات کا کھانا چھوڑدینے کا نقصان بتائیے ؟
________________________________
1 - مسلم ، کتاب البر والصلة ، باب ثواب المومن فیما یصیبہ...الخ ، ص۱۰۶۸ ، حدیث : ۶۵۷۰ ۔
2 - مسند امام احمد ، مسند الکوفیین ، حدیث ابی موسی الاشعری ، ۷ / ۱۳۱ ، حدیث : ۱۹۵۴۵ ۔
3 - تفسیر صاوی ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۵۹ ، ۱ / ۶۸ ۔
4 - بخاری ، کتاب الجھاد والسیر ، باب الشھادۃ سبع سوی القتل ، ۲ / ۲۶۲ ، حدیث : ۲۸۲۹ ۔
5 - شعب الایمان ، باب فی عیادۃ المریض ، فصل فی آداب العیادۃ ، ۶ / ۵۴۱ ، حدیث : ۹۲۱۲ ۔