Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
105 - 360
سوال	مقتدی رُکوع میں زائد تکبیریں پوری نہیں کرسکا یا پھر قَوْمَہ میں شامل ہوا تو اب تکبیریں کب کہے گا؟ 
جواب	اگر اس نے رکوع میں تکبیریں پوری نہ کی تھیں کہ امام نے سر اٹھا لیا تو باقی ساقط ہوگئیں اور اگر امام کے رکوع سے اٹھنے کے بعد شامل ہوا تو اب تکبیریں نہ کہے بلکہ جب اپنی پڑھے اس وقت کہے اور رکوع میں جہاں تکبیر کہنا بتایا گیا اس میں ہاتھ نہ اٹھائے اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہوا تو پہلی رکعت کی تکبیریں اب نہ کہے بلکہ جب اپنی فوت شدہ پڑھنے کھڑا ہو اس وقت کہے ۔  (1) 
سوال	امام صاحب نے چھ سے زیادہ تکبیریں کہہ دیں تو مقتدی کیا کرے گا؟ 
جواب	امام نے چھ تکبیروں سے زیادہ کہیں تو مقتدی بھی امام کی پیروی کرے مگر تیرہ سے زیادہ میں امام کی پیروی نہیں (  کی جائے گی کہ عیدین میں تیرہ تک تکبیریں مشروع ہیں) ۔   (2) 
سوال	وہ کون سی نماز ہے جس میں رُکوع کی تکبیر کہنا واجب ہے ؟ 
جواب	عیدین میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیرکہنا واجب ہے ۔  (3) 
سوال	 پہلی رکعت میں امام صاحِب نے تکبیروں سے پہلے قِرَاءَت شروع کردی تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب	پہلی رکعت میں امام تکبیریں بھول گیا اور قِرَاءَ ت شروع کر دی تو قِرَاءَ ت کے



________________________________
1 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب السابع عشر فی صلاة العیدین ، ۱ /  ۱۵۱ ۔ 
2 -     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب العیدین ، ۳ /  ۶۳ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۷۸۲ ۔ 
3 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۲۰۰ ۔