Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
104 - 360
سوال	نمازِ عید کی نیت کس طرح کرے ؟ 
جواب	میں نیت کرتا ہوں دو رَکْعَت نَماز عِیدُالفطر (  يا عِیدُالْاضحیٰ) کی ، ساتھ چھ زائد تکبیروں کے ، واسطے اللہ تعالیٰ کے ، پیچھے اِس امام کے  ۔  (1) 
سوال	عِیدَین کی نماز کا طریقہ بیان کیجئے ؟ 
جواب	 (  امام صاحب جباَللهُ اَكْبَر  کہیں تو) کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اوراَللهُ اَكْبَرکہہ کر حَسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثَناء پڑھئے ۔ پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اوراَللهُ اَكْبَرکہتے ہوئے لٹکا دیجئے  ۔ پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اوراَللهُ اَكْبَرکہہ کر لٹکا دیجئے ۔ پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اوراَللهُ اَكْبَرکہہ کر باندھ لیجئے یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھئے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے ۔  اس کو یوں یادرکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں ۔  (2)  پھر امام تَعَوُّذ اور تَسْمِیَہ آہِستہ پڑھ کر اَلحَمدُ شريف اور سورت جہر  (  یعنی بُلند آواز ) کے ساتھ پڑھے ، پھر رُکوع کرے ۔ دوسری رَکْعَت میں پہلے اَلحَمدُ شريف اور سُورت جہر کے ساتھ پڑھے ، پھر تین بار کانوں٠ تک ہاتھ اٹھا کراَللهُ اَكْبَرکہئے اور ہاتھ نہ باندھئے اور چوتھی باربِغیر ہاتھ اُٹھا ئے اَللهُ اَكْبَرکہتے ہوئے رُکوع میں جائیے اور نَماز مکمَّل کر لیجئے ۔  (3) 



________________________________
1 -     نماز کے احکام ، ص۴۳۹ ۔ 
2 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب العیدین ، ۳ /  ۶۶ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب السابع عشر فی صلاة العیدین ، ۱ /  ۱۵۰ ۔