Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
103 - 360
عیدین
سوال	بقرہ عید کے دن کونسی نیکی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ 
جواب	حُضُور تاجدارِ ختمِ نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالیشان ہے  :  انسان بقره عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو  (  جانور کا) خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو ، یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سینگوں ، بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی (  اور اُس کی نیکیوں کے پلڑے میں رکھی جائے گی) اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے لہٰذاقُربانی خوش دِلی سے کرو ۔  (1) 
سوال	باجماعت پڑھی جانے والی کونسی نمازوں کے لیے اذان واِقَامَت نہیں؟ 
جواب	وہ عِیدُالفطر ، بقرعید اور جنازہ وغیرہ کی نمازیں ہیں کیونکہ فرض نمازوں کے علاوہ کسی نماز میں اذان و اِقَامَت نہیں ۔  (2) 
سوال	عِیدَین کی نماز کا مستحب وقت بتائیے ؟ 
جواب	ان دونوں نمازوں کا وقت سورج کے ایک نیزہ کی مقدار بلند ہونے  (  یعنی طلوعِ آفتاب کے بیس منٹ بعد) سے ضحوۂ کُبْریٰ یعنی نِصْفُ النہار شرعی تک ہے ۔  (3) مگر عِیدُالفطر میں دیر کرنا اور عِيدُالْاضحیٰ میں جلد پڑھنا مستحب ہے ۔  (4) 



________________________________
1 -     ترمذی ، کتاب الاضاحی ، باب ماجاء فی فضل الاضحیة ، ۳ /  ۱۶۲ ، حدیث : ۱۴۹۸ ۔ 
2 -     فتاوی خانیہ ، کتاب الصلاة ، باب الاذان ، ۱ /  ۳۸ ۔ 
3 -     تبیین الحقائق ، کتاب الصلاة ، باب صلاة العیدین ، ۱ /  ۵۴۰ ۔ 
4 -     خلاصة الفتاوی ، کتاب الصلاة ، الفصل الرابع والعشرون فی صلاة العیدین ، ۱ /  ۲۱۴ ۔