میں دُرُود شریف پڑھیں ، زبان سے پڑھنے کی اُس وقت اجازت نہیں ۔ (1) یونہی صحابۂ کرام کے ذکر پر اس وقت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ زبان سے کہنے کی اجازت نہیں ۔ (2)
سوال جُمُعَہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے کی کیا فضیلت ہے اورزیادہ بہتر کس وقت ہے ؟
جواب جُمُعَہ کے دن یا رات میں سورۂ کہف کی تلاوت افضل ہے اور زیادہ بُزرگی رات میں پڑھنے کی ہے ۔ حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ جوشخص جُمُعَہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرے اس کیلئے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن ہوگا ۔ (3) نیز ارشاد فرمایا : جو جُمُعَہ کے دن سورۂ کہف پڑھے اس کے قدم سے آسمان تک نور بلند ہو گا جو قیامت میں اس کے ليے روشن ہو گا اور دو جمعوں کے درمیان جو گناہ ہوئے ہيں بخش دیئے جائیں گے ۔ (4)
سوال جُمُعۃ المبارک کے دن فوت ہونے والے کیلئے حدیث میں کیا بشارت ہے ؟
جواب حُضُور نبیِ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جو روزِ جُمُعَہ یا شبِ جُمُعَہ مرے گا عذابِ قَبْر سے بچا لیا جائے گااور قِیامت کے دن اِس طرح آئے گا کہ اُس پر شہیدوں کی مُہْرہو گی ۔ (5)
________________________________
1 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب الجمعة ، ۳ / ۴۰ ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۷۷۵ ۔
3 - سنن صغری ، کتاب الصلاة ، باب فضل الجمعة ، ۱ / ۲۱۰ ، حدیث : ۶۰۸ ۔
4 - الترغیب والترھیب ، کتاب الجمعة ، الترغیب فی قراءة سورة الکھف ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۲۹۸ ، حدیث : ۲ ۔
5 - ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فیمن مات یوم الجمعة ، ۲ / ۳۳۹ ، حدیث : ۱۰۷۶ ۔
مسند فردوس ، ۲ / ۲۴۷ ، حدیث : ۵۹۶۸ ۔