کو نہیں گیا ہے اور آگے جگہ باقی ہے تو آگے جاسکتا ہے اور خطبہ شروع ہونے کے بعد مسجد میں آیا تو مسجد کے کنارے ہی بیٹھ جائے اورخطبہ سننے کی حالت میں دو زانو بیٹھے جیسے نماز میں بیٹھتے ہیں ۔ (1)
سوال جس پر جُمُعَہ فرض ہے اگر اس نے جُمُعَہ کی نماز سے پہلے ظُہْر کی نماز پڑھ لی توکیا جُمُعَہ کی نماز اسے پڑھنی ہوگی یا نہیں؟
جواب جس پر جُمُعَہ فرض ہے اسے شہر میں جُمُعَہ ہو جانے سے پہلے ظُہْرپڑھنا مکروہِ تَحْرِیمی ہے بلکہ امام ابنِ ہُمام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا : حرام ہے اور پڑھ لیا جب بھی جُمُعَہ کے ليے جانا فرض ہے اور جُمُعَہ ہو جانے کے بعد ظُہْر پڑھنے میں کراہت نہیں ، بلکہ اگر جُمُعَہ دوسری جگہ نہ مل سکے تو ظُہْر ہی پڑھنافرض ہے مگر جُمُعَہ ترک کرنے کا گناہ اس کے سر رہا ۔ (2)
سوال نمازِ جُمُعَہ کے لیے جاتے ہوئے خریدوفروخت کرنا کیسا ہے ؟
جواب پہلی اذان کے ہوتے ہی سعی واجب ہے اور بیع ( خریدوفروخت) وغیرہ اُن چیزوں کا جو سعی کے منافی ہوں چھوڑ دینا واجب یہاں تک کہ راستہ چلتے ہوئے اگر خرید و فروخت کی تو یہ بھی ناجائز اور مسجد میں خرید و فروخت تو سخت گناہ ہے ۔ (3)
سوال دورانِ خطبہ نامِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آنے پر دُرودکا کیا حکم ہے ؟
جواب حُضُورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک خطیب نے لیا تو حاضرین دل
________________________________
1 - غنیۃ المتملی ، فصل فی صلاة الجمعة ، ص۵۶۵ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۷۶۷ ملخصاً ۔
2 - رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب الجمعة ، مطلب فی شروط وجوب الجمعة ، ۳ / ۳۳ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۷۷۳ ۔
3 - درمختار مع رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب الجمعة ، ۳ / ۴۲ ۔