Brailvi Books

ڈاکوؤں کی واپسی
11 - 32
 قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید یا طالب ہو جائیں اور شجرہ عطاریہ میں موجود اورادو وظائف کی خوب خوب برکتیں پائیں ۔  
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}کرم ہوگیا!
	اوکاڑہ (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کی مدَنی بہار کا خلاصہ ہے کہ میری بڑی ہمشیرہ جن دنوں امید سے تھیں ، نہ صرف وہ بلکہ اہلِ خانہ بھی ایک بہت بڑی پریشانی میں مبتلاتھے اور اس کا سبب یہ تھا کہ اس سے قبل دو مدنی منیاں بڑے آپریشن سے پیدا ہوئی تھیں اور اب کی بار پھر ڈاکٹروں نے بڑا آپریشن ہی تجویز کیا تھا جو آخری آپریشن ہونے کے ساتھ ساتھ پُر خطر بھی تھا۔ ایسی نازک صورتحال کے پیشِ نظر میں نے بذریعہ فون مدینۃُ المرشد یعنی باب المدینہ (کراچی) رابطہ کیا۔ خوش نصیبی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے شہزادے حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدَنی سَلَّمَہُ الْغَنِی سے میرا رابطہ ہوگیا۔ میں نے بڑے نیاز مندانہ انداز میں ان کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا اور خصوصی دعاؤں کی التجا کی، شہزادے حضور نے تسلی دیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ دعاؤں سے نوازااور یَاسَلامُ کو ورد پڑھنے کا فرمایا۔ چنانچہ میری ہمشیرہ نے اس اسمِ باری تعالیٰ