میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مشائخِ کرام کایہ دستور رہا ہے کہ اپنے مُریدین و طالبین کو ایک شجرہ شریف بھی عطا فرماتے ہیں جس میں دیگر اَوراد و وظائف کے ساتھ دعائیہ اشعار پر مشتمل شجرہ عالیہ بھی ہوتا ہے۔ ان اشعار میں سلسلہ عالیہ کے تمام مشائخ کے نام اس ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں کہ سلسلہ نبیِ کریم، رؤوف ورحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتک پہنچتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی ایک بہت ہی پیارا رسالہ ’’شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ‘‘ مرتب فرمایا ہے۔ جس کے شروع میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ منظوم اشعار کی صورت میں موجود ہے (یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃًحاصل کیا جاسکتا ہے)۔ اسی رسالے میں گناہوں سے بچنے کے لئے، کام اٹک جائے تو اس وقت اور روزی میں برکت کے لئے کیا کیا پڑھنا چاہیے، نیز جادو ٹونے سے حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہیے، اسی طرح کم و بیش ’’52 اورادو وظائف‘‘ لکھے ہیں ۔ اس کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں ، جو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔ ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ (شرحِ شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ، صفحہ 17، 18) وہ اسلامی بھائی جو امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید یاطالب نہیں اگر وہ بھی اس سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں تو امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ