مشغول ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3} نماز کا پابند ہو گیا
فتح جنگ (ضلع اٹک، پنجاب) کے محلہ محمدآباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے آوارہ دوستوں کے ساتھ گھومنا اور فضول کام کرتے رہنا میرا معمول تھا۔ نمازیں قضا کرنا میری عادت بن چکی تھی۔ میٹرک کے بعد ایف ایس سی (F.S.C) کرنے کے لیے میں کامرہ کینٹ (ضلع اٹک) میں مقیم اپنے بڑے بھائی کے پاس رہنے لگا۔ ایک دن سفید لباس میں ملبوس سر پر سبز عمامہ سجائے ایک اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی۔ سلام و مصافحے کے بعد دورانِ گفتگو ہی انھوں نے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ مدرسۃا لمدینہ میں درست مخارج سے نہ صرف قراٰنِ مجیدکی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ وُضو و غسل کے مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں۔ چنانچہ میں نے ہامی بھرلی اور مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ