ہی میں والدین کی مہربانی سے میں نے قراٰنِ پاک ناظرہ پڑھ لیا تھا اس لیے انہیں ٹال دیتا مگر وہ مسلسل انفرادی کوشش کرتے رہے۔ ان کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور میں نے ایک دن مدرسۃُالمدینہ(بالغان)میں شرکت کر ہی لی۔ جب میں نے مدرسہ پڑھانے والے اسلامی بھائی کوقراٰنِ پاک سنایا تو انہوں نے بڑے پیارو محبت سے مجھے بتایا کہ آپ کے تلفظ میں کچھ غلطیاں ہیں ، اگر آپ روزانہ آتے رہے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جلد آپ کے تلفظ درست ہو جائیں گے، ان کے سمجھانے کا دلنشیں انداز دل میں اُتر گیا اور میں پابندی سے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی برکت سے میں نے درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا بھی سیکھ لیا، بُرے دوستوں کی صحبت اور بُرے کاموں سے بھی چھٹکارا مل گیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی کاموں میں بھی مصروف ہو گیا۔ انہی مدنی کاموں کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دو مرتبہ عمرہ کرنے کی سعادت ملی ہے۔ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کا خادم (نگران) ہونے کے ساتھ ساتھ شعبہ نشرو اشاعت کے ذمے دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں