کورس کرنے کی سعادت حاصل کرکے مدرسۃالمدینہ میں پڑھانا شروع کر دیا ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{2}بُرے کام چھوٹ گئے
حیدرآباد (بابُ الاسلام،سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں دنیا کی رنگینیوں میں گم غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ مَعَاذَاللہ اکثر گانے گنگناتا رہتا، بُرے دوستوں کے ساتھ رات گئے ہوٹلوں پر وقت برباد کرتا۔ گھر والے سمجھاتے کہ بُری صحبت سے بچو مگر میں ان کی باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتا۔ میرے دوست چرس، افیون اور شراب پیتے اور مجھے بھی دعوت دیتے مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ میں ان چیزوں سے بچا رہا۔ میرے خالہ زادبھائی جو کہ تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے وہ مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں قراٰنِ پاک پڑھنے کی دعوت دیتے، چونکہ بچپن