میں دو دو مرتبہ سنیما گھر پہنچ جاتا، میرے شب وروز یونہی سنیما گھروں کے چکروں میں بسر ہو رہے تھے، میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہارکچھ اس طرح آئی کہ رمضان المبارک ۱۴۱۱ھ بمطابق مارچ 1991ءکی ایک سہانی صبح اپنے محلے کی مسجد میں نمازِ فجر کے بعد تلاوتِ قراٰنِ پاک میں مشغول تھا، اسی اثناء میں سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجائے سفید لباس میں ملبوس ایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے۔ سلام و مصافحے کے بعد انھوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نہایت شفقت سے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں تجوید کے مطابق قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی جو کہ رمضان المبارک میں اُسی مسجد میں فجر کی نماز کے بعد لگتا تھا، اس عاشقِ رسول کی محبت بھری گفتگو اور اندازِملاقات سے میں بے حد متأثر ہوا۔ چنانچہ مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں قراٰن پاک پڑھنے کے لیے ہامی بھرلی اور استقامت کے ساتھ مدرسۃ المدینہ میں شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے نہ صرف درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ مجید پڑھنا سیکھ گیابلکہ کرم بالائے کرم یہ کہ دعوتِ اسلامی کے اوّلین مرکز گلزارِحبیب مسجد میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا معمول بھی بنا لیا۔ آہستہ آہستہ
میں مَدَنی ماحول کے رنگ میں رنگتا گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 1995ء میں مدرِّس