اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود ِپاک کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ میں بحوالہ جَامِعُ الصَّغِیر دُرود پاک پڑھنے کی فضیلت ذکر فرماتے ہیں : دوجہاں کے سلطان، سرورِ ذیشان، محبوبِ رحمن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ مغفرت نشان ہے،’’مجھ پر درود پاک پڑھنا پُل صِراط پرنور ہے۔ جوروزِجمعہ مجھ پراَسّی بار درود پاک پڑھے اس کے اَسّی سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے‘‘۔
(اَلجامِعُ الصَّغِیرلِلسُّیُوطِی ص ۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱ دارالکتب العلمیہ بیروت)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالیٰ عَلیٰ مُحمَّد
{1}سنیما گھر کا شیدائی
اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) کے محلہ شاہ و لی اللہ نگر میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: میں گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا، مَعَاذَاللہ فلموں کا اسقدر شائق تھا کہ کبھی کبھار تو دن