یاد کروائی جاتیں اور سنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔ ملک بھر سے بے شمار اسلامی بھائی وقتاًفوقتاً ’’مدرسۃ المدینہ (بالغان)‘‘ کی بَرَکت سے اپنے دل میں برپا ہونے والے مَدَنی انقلاب کی مدنی بہاریں تحریری صورت میں بھیجتے رہتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی ان مَدَنی بہاروں کی پہلی قسط ’’سنیما گھر کا شیدائی‘‘ کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
اللہتعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَاٰٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ امیرِاَہلسنّت مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ{دعوتِ اسلامی}
۸ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۳۲ھ،06 اکتوبر 2011ء