Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
3 - 32
نُورِمُجسَّم، رسولِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ و َعَلَّمَہٗ۔ یعنی تم میں  بہترین شخص وہ ہے جس نے قراٰن سیکھا اور دوسروں  کو سکھایا۔ (صَحِیحُ البُخارِی ج ۳ ص ۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷)
	حضرتِ سیِّدُناابو عبد الرحمن سُلَمی رَضِیَ اللہُ تَعالٰی عَنْہ مسجِد میں  قراٰنِ پاک پڑھایا کرتے اور فرماتے: اِسی حدیثِ مبارک نے مجھے یہاں  بٹھا رکھا ہے۔
(فَیضُ القَدیر ج۳ ص۶۱۸ تحتَ الحدیث۳۹۸۳)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا کے مختلف ممالِک میں  بے شمار مدارِس بنام مَدرَسۃُُ المَدِ ینَہ قائم ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر (۱۴ رمضان المُبارک ۱۴۳۲ھ/   15اگست 2011ء) صِرف پاکستان میں  برائے حِفظ و ناظِرہ مَدَنی منّوں  کے تقریباً 766 اور مَدَنی منیوں  کے تقریباً 316 مدارسُ المدینہ چلائے جا رہے ہیں  جن میں  مَدَنی منّوں  اور مَدَنی منّیوں  کو ملا کر کُل تعداد تقریباً 72000 ہے۔ نیز اسلامی بھائیوں  کے مَدْرَسۃُ المدینہ (بالِغان، جن کا وقت عُموماً بعدِ عشاء 40 مِنَٹ ہے)  کی تعداد تقریباً 3316 ہے اور اسلامی
بہنوں  کے مَدرَسۃُ المدینہ (بالِغات، جن کا وقت :صبح 8:00 تا نمازِعصر مختلف اوقات میں  ہے ، ان کا دورانیہ: 1گھنٹہ 12 منٹ ہے ) کی تعداد تقریباً 39938 ہے۔ ان تمام مدارِس میں  فی سبیلِ اللہ دُرُست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ مجید پڑھایا جاتا، مختلف دعائیں