نوجوان
سنّت کے مطابق چہروں پہ داڑھی سجائے، سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے اجتماع میں شریک ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی یہ برکت وبہار دیکھ کرمیرے دل میں بھی سنّت کے مطابق زندگی گزارنے کاجذبہ بیدار ہوگیا اور میں نے بھی داڑھی سجا لی اور آہستہ آہستہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{16} کرکٹ کاشوقین
پنڈی گھیپ (ضلع اٹک، پنجاب) کے محلہ مسلم ٹاؤن وارڈ نمبر 20 کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا۔ سارا دن کرکٹ کھیلنا اور گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر فلمیں ڈرامے دیکھنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ نماز پڑھنا تو درکنار کوئی نماز پڑھنے کا کہتا تو اس کی بات ماننے کی بجائے اُس پر برس پڑتا۔ والدین کے ساتھ بدکلامی سے پیش آتا اور بہن بھائیوں کے ساتھ بُرا سلوک