کرتا۔
ہمارے محلے کے کچھ اسلامی بھائی جودعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ تھے مجھے انفرادی کوشش کے ذریعے نماز پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے مگر میں ہر بار ٹال دیتا۔ اسی غفلت میں دن گزر رہے تھے کہ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے میرا ذہن بنایا کہ آپ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت نہیں کرتے تو کم ازکم مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں ہی شرکت کر لیا کریں اس کی برکت سے قراٰن مجید تو درست پڑھنا سیکھ جائیں گے۔ ان کی بات میری سمجھ میں آ گئی اور میں اپنے علاقے کی مسجد میں مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔ وہاں کا ماحول مجھے بہت اچھا لگنے لگا۔ آہستہ آہستہ میرا دل لگ گیا اور میں باقاعدگی سے اس میں شریک ہونے لگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فضل ہو گیا میں نے اس مدرسہ کی برکت سے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں اور بے شمار سنّتیں اور دینی مسائل سیکھنے کا موقع بھی ہاتھ آیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد میری زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی اور وہی مدنی ماحول جس سے میں دور بھاگتا تھا اب اسی کا ہو کر رہ گیا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد