Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
27 - 32
{15}مجھے نمازپڑھنابھی نہ آتی تھی 
	گلشن حدید (باب المدینہ کراچی) کے فیز1 میں  مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں  بری صحبتوں  اور دنیاوی رونقوں  میں  کھو کر غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ دین سے دوری کایہ عالَم تھا کہ نہ تو وضو اور غسل کرنا آتا اور نہ ہی نماز کا درست طریقہ معلوم تھا۔ میں نیکی کی راہ پراس طرح گامزن ہوا کہ ایک روزجب میں  مغرب کی نماز پڑھنے اپنے علاقے کی مسجد میں  گیا تو وہاں  ایک سبز عمامے والے اسلامی بھائی درس دے رہے تھے، ان کا اند از مجھے اچھالگا لہٰذا میں  بھی سننے بیٹھ گیا۔ درس کے بعد انھوں  نے شفقت بھرے انداز میں  مجھ سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اُسی مسجدمیں قائم مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دی، ان کے محبت بھرے انداز کے باعث مجھ سے انکار نہ ہو سکا، میں  نے ہامی بھر لی۔ جب مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں  شرکت کرنا شروع کی تو اس کی برکت سے مجھے وضو و غسل اور نماز کا طریقہ سیکھنے کو ملا نیز قراٰن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنا بھی سیکھ گیا۔ جب دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی تویہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں