Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
25 - 32
المدینہ (بالغان) میں  پڑھنا شروع کردیا، جس کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کا معمول بن گیا، امیرِ اہلسنّت دَامتْ بَرکاتُہم العَالیہ سے بیعت کاشرف بھی حاصل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں  نمازی اور مسجد میں  درس دینے والا بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی برکت سے توبہ تائب ہو کر اب میں  فلمیں  ڈرامے، گانے باجے، بدنگاہی وغیرہ گناہوں  کو چھوڑ چکا ہوں  اور اپنے گھر والوں  پر بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے نمازی بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}فیشن پرستی چھوٹ گئی
	اوستہ محمد (ضلع جعفرآباد، بلوچستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں  بہت فیشن پرست تھا، چہرے پہ داڑھی تھی نہ سرپرعمامہ شریف کاتاج، راہِ سنّت سے دور دنیا کی محبت میں مسرور اپنی قیمتی زندگی کو