امیرِ اہلسنّت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالِیہ کے ذریعے غوثُ الاعظم حضرت شیخ ابومحمد عبدالقادر جیلانی قُدِّس سِرُّہُ النُّوْرَانی کی غلامی کاپٹہ گلے میں ڈال کر قادری عطاری بن گیا۔ اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کر کے خوب خوب سنّتیں سیکھ کر سکھاتا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13}بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی
باب المدینہ (کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں کی نحوست میں گرفتار تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے کا شوقین تھا، بدنگاہی کرنا میری عادت میں شامل تھا، نماز وں کی پابندی کا بھی ذہن نہ تھا۔ میری زندگی میں نیکیوں کی شمع اس طرح روشن ہوئی کہ حسنِ اتفاق سے ایک مرتبہ میری ملاقات سفید لباس زیبِ تن کیے سبز سبز عمامہ سجائے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تو انھوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دی میں نے دعوت قبول کرتے ہوئے مدرسۃُ