{11}میں چرس، شراب کاعادی تھا
اوستہ محمد (ضلع جعفرآباد، بلوچستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ مَعَاذَاللہ میں چرس اور شراب کا عادی تھا۔ فلمیں دیکھنا اور گانے سننا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ رات گئے تک ہوٹلوں میں وقت گزارنا میرا معمول بن چکا تھا، حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنا تو دور کی بات میں تو ان کے علم سے بھی نابلد تھا۔ یونہی غفلت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں بھٹک رہا تھا۔ میری خوش بختی کی صبح کچھ اس طرح طلوع ہوئی کہ ایک روز میری ملاقات ایک سبزعمامے والے مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی تو اس عاشقِ رسول نے محبت بھرے انداز میں مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ میں نے ان کی دعوت قبول کی اور مدرسۃُالمدینہ پہنچ گیا۔ وہاں پیارا پیارامدنی ماحول دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا میں روزانہ سعادتیں حاصل کرنے کے لیے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔ مدرسے کی برکت سے