Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
17 - 32
نقصان کا ذرا بھی احساس نہ تھا۔ میری نیکیوں  سے خالی زندگی میں  سنّتوں  کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ہمارے گھر تشریف لائے، انہوں نے بڑے بھائی کے متعلق پوچھا، میں  نے کہا وہ تو گھر پر نہیں  ہیں۔ انھوں  نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہمدردانہ انداز میں  مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں  شرکت کی دعوت پیش کی۔ اُن کاجذبۂ ملنساری اور ترغیب کا دلنشیں  انداز میرے دل میں  گھر کر گیا اور میں  مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں  شریک ہو گیا۔ وہاں  کے روحانی ماحول نے میرے دل کی کایا پلٹ دی  جس کی برکت سے مجھے نیکیوں  کی توفیق ملی اور دل میں  گناہوں  سے نفرت کا جذبہ بیدار ہوا۔ جب سے مہکے مہکے مدنی ماحول کی فضائیں  میسر آئی ہیں  مجھے تو نیکیوں  کا سرور مل گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  کے لئے کوشاں  ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں  خلوصِ نیت کے ساتھ دین کاکام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد