میں نے ان کی دعوت قبول کر لی اور مدرسۃُ المدینہ(بالغان) میں پہنچ گیا۔ وہاں قراٰن وسنّت کے فیضان سے مہکی مہکی فضاؤں نے میرا دل و دماغ معطر کر دیا، میں بہت متأثر ہوا، اب تو مدرسے جانے کا معمول بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی برکت سے نہ صرف قراٰنِ مجید درست پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی بلکہ میری زندگی میں مدنی انقلاب بھی برپا ہو گیا اور میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں ڈویژن مشاورت کے رکن کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{8}محبت بھرا انداز
میانوالی (پنجاب) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسر کر رہا تھا۔ شب و روز فلمیں دیکھتا اور کھیل کود میں مگن رہتا، یوں زندگی کے نادِر لمحات فضولیات ولَغوِیات کی نذر ہو رہے تھے اور مجھے اپنے اس