Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
11 - 32
خواب میں  تشریف لا کر میرے سر پر سبز سبز عمامہ سجایا تھا۔ اب جاگتی آنکھوں  سے ان کا دیدار کر رہا ہوں۔ میرے دل میں  پیر و مرشد کی محبت اور بڑھ گئی۔ مدنی ماحول کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس وقت ڈویژن قافلہ ذمہ دار اور شہرمشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں  مصروف ہوں۔
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}گھرمیں مَدَنی اِنقلاب
	مدینہ پور (دنیاپور، ضلع لودھراں ، پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں  آنے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی افسوس ناک تھی، نماز روزے سے دور، فحاشی و بدنگاہی کا دلدادہ اور دینی معلومات سے نابلد تھا۔ ہمارا پورا گھرانا ہی فلموں ، ڈراموں  کا بے حدشوقین تھا۔ میری تاریک زندگی میں  نیکیوں  کی صبح اس وقت طلوع ہوئی کہ جب ہم خانیوال شہر میں  رہتے تھے ایک دن دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے