Brailvi Books

سنیما گھر کا شیدائی
12 - 32
ہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں تجوید و قرأت کے مطابق قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جو کہ جامع مسجد گلزارِ مدینہ لوکوشیڈ میں  قائم تھا۔ ان کے سمجھانے پر میں  نے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں  داخلہ لے لیا اور پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے نماز روزہ، وضوو غسل وغیرہ کے مسائل سیکھے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قریب تر ہوتا چلا گیا، اسی دوران امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسائل پڑھنے سے فکرِ آخرت کاذہن ملا۔ جب میں  مکمل طور پر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا تو گھر والوں  پر بھی انفرادی کوشش شروع کر دی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم اور امیرِاہلسنّت کے دیے گئے گھر میں  مدنی ماحول بنانے کے 15 مدنی پھولوں  پر عمل کی برکت سے ان میں  بھی مدنی انقلاب برپا ہو گیا گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فلموں  ڈراموں  کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ سبھی امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ ٔعالیہ قادریہ رضویہ میں  داخل ہو کر عطاری بن چکے ہیں۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد