Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
79 - 132
جواب:حضور نبی کریم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکے تمام صحابہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ مُتّقی و پرہیز گار ہیں ان کا ذکر اَدب ،محبت اور توقیر کے ساتھ لازم ہے،تمام صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْجنّتی ہیں، روزِ محشر فرشتے ان کا استقبال کریں گے۔
سوال:کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں زبان درازی کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: کسی صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بدعقیدگی یا کسی کی شان میں بد گوئی کرنا انتہائی درجہ کی بدنصیبی اور گمراہی ہے۔ وہ فِرقہ نہایت بد بخت اور بد دین ہے جو صحابہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ پر لَعن طَعن یعنی بُرا بھلا کہنے کو اپنا مذہب بنائے ان کی دشمنی کو ثواب کا ذریعہ سمجھے۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی بڑی شان ہے، ان کی تکلیف سے حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کو ایذا ہوتی ہے۔
سوال: صحابی کسے کہتے ہیں؟
جواب: جس نے ایمان کی حالت میں نبی اکرم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کو دیکھا ہواور ایمان ہی کی حالت میں اس کا انتقال ہوا ہووہ صحابی ہے۔
سوال:کیا کوئی مسلمان عبادت و ریاضت کرکے کسی صحابی کے مَرتبہ کو پہنچ سکتا ہے؟
جواب:کوئی ولی، کوئی غوث، کوئی قُطب چاہے کتنی ہی عبادت کرلے مرتبہ میں کسی صحابی کے برابر نہیں ہو سکتا۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
اولیاءُ اللہ رَحِمَہُمُ اللہ
سوال:اولیاء اللّٰہ رَحِمَہُمُ اللّٰہ کسے کہتے ہیں؟