Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
78 - 132
سکتا ہو یعنی صاحبِ سیاست ہو۔ اپنے علم، عدل اور شُجاعت و بہادری سے احکام نافذ کرنے اور دارُالاسلام کی سرحدوں کی حفاظت اور ظالم و مظلوم کے انصاف پر قادر ہو۔
سوال: امام کے لئے ظاہر ہونا کیوں ضروری ہے؟
جواب: اس لئے کہ اگر امام لوگوں سے پوشیدہ ہوگا تو وہ کام انجام نہ دے سکے گا جن کیلئے امام کی ضرورت ہے۔
سوال:کیا قریش کے علاوہ کسی قبیلہ سے امام ہوسکتاہے؟
جواب: قریشی کے علاوہ کسی کی امامت جائز نہیں۔
سوال:ایک امام کے ذِمّہ کیاکیا چیزیں لازم ہیں؟ 	
جواب:مسلمانوں کے لئے ایک ایسا امام ضروری ہے جو ان میں شَرع کے احکام جاری کرے ، حَدیں قائم کرے، لشکر ترتیب دے، صدقات وصول کرے، چوروں ، لُٹیروں، حملہ آوروں کو مغلوب کرے، جمعہ و عیدین قائم کرے، مسلمانوں کے جھگڑے کاٹے، حقوق پر جو گواہیاں قائم ہوں وہ قبول کرے ،ان بیکس یتیموں کے نکاح کرے جن کے ولی نہ رہے ہوں اور ان کے سواوہ کام انجام دے جن کو ہر ایک آدمی انجام نہیں دے سکتا۔
سوال:امام کی اطاعت کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: امام کی اطاعت مطلقاً ہر مسلمان پر فرض ہے جبکہ اس کا حکم شریعت کے خلاف نہ ہو، خلافِ شریعت میں کسی کی اطاعت جائز نہیں۔(1)
سوال:صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بارے میں ایک مسلمان کو کیسا عقیدہ رکھنا چاہیے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بہار شریعت،حصہ۱،۱/۲۴۰