جواب:وہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ جو 2ھ میں بدر کے مقام پرکفارِ مکہ کے خلاف اسلام کی سب سے پہلی لڑائی میں شریک ہوئے ’’اصحابِ بدر‘‘کہلاتے ہیں،ان کی تعداد 313تھی۔
سوال:اصحابِ بیعتِ رضوان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کون ہیں؟
جواب:ان سے مراد وہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں جنہوں نے 6ھ میں حُدیبیہ کے مقام پر آقا صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے دستِ مبارک پرکفارِ مکہ کے خلاف مَرمٹنے کے لیے بیعت کی اور اللّٰہ تعالیٰ نے اس پر انہیں اپنی رضا کی خوشخبری دی،ان کی تعداد 1400تھی۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
امامت کا بیان
سوال:امامت کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب: امامت کی دو قسمیں ہیں:
(۱)…امامتِ صُغریٰ،اس سے مرادامامتِ نماز ہے۔
(۲)…امامتِ کُبریٰ،اس سے مراد حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی نیابتِ مُطْلَقہ ہے کہ مسلمانوں کے تمام دینی و دنیوی اُمور میں شریعت کے مطابق تصرُّفِ عام کا اختیار رکھے جیسے خلفاءِ راشدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی خلافت اور یہاں اسی امامتِ کُبریٰ کا بیان ہے ۔
سوال:ایک امام میں کِن کِن شرائط کا پایاجانا ضروری ہے؟
جواب:امام کیلئے ضروری ہے کہ وہ ظاہر ہو، امام قریشی، مسلمان ،مرد ،آزاد، عاقل ،بالغ اور اپنی رائے، تدبیر اور شوکت و قوّت سے مسلمانوں کے اُمور میں تَصرُّف یعنی تبدیلی کر