Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
74 - 132
سوال:حضرت سیّدناعمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعد خلیفہ کون ہیں ،ان کے کچھ حالات بیان کیجئے؟
جواب:حضرت سیّدناعمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعد خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مرتبہ ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا اسم مبارک عثمان بن عفان ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا رنگ گورا، جلد نازک ،چہرہ حسین، سینہ چوڑا اور داڑھی بڑی تھی۔ آپ یکم محرم 24ھ کو خلیفہ بنائے گئے ۔(1)
سوال:حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ غنی کیوں مشہورہوئے ؟
جواب:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت مالدار تھے اور ہمیشہ اپنا مال خدمتِ اسلام میں خرچ کرتے رہتے تھے۔
سوال: حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ذُوالنّورَین کیوں کہاجاتاہے؟
جواب:حضورِ اقدس صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی شہزادیاں حضرت رُقیّہ و حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا یکے بعد دیگرے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نکاح میں آئیں اسی وجہ سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ذُوالنّورَین یعنی دو نوروں والاکہتے ہیں۔
سوال:حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وفات کیسے ہوئی؟
جواب:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قریب بارہ سال کے خلافت فرما کر مدینۂ طیبہ میں بیاسی سال کی عمر میں 18ذو الحجہ 35ھ میں سبائی باغیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے جو عبداللّٰہبن سبا یہودی منافق کے پیروکار تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کتاب العقائد،ص۴۴