Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
73 - 132
رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے عہدِ خلافت میں بہت فتوحات ہوئیں ۔(1)
سوال:کیا حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کوئی کرامات بھی مشہور ہیں؟
جواب:جی ہاں!آپ کی بہت سی کرامات مشہور ہیں جیسے آپ کا ہزاروں میل دور موجود اسلامی فوج کے سپہ سالار حضرت ساریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو آواز دینااور ان کا سن لینا،دریائے نیل کا آپ کے خط ڈالنے سے جاری ہوجانا وغیرہ۔
سوال:حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم سے کیا رشتہ ہے؟
جواب:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی زوجۂ محترمہ تھیں۔
سوال:حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کب اور کیسے شہادت ہوئی؟
جواب:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ مدینۂ طیبہ میں آخر ذی الحجہ  23ھ میں ساڑھے دس سال خلافت کر کے تریسٹھ سال کی عمرمیں ایک مجوسی غلام ابو لؤلؤ فیروز کے ہاتھوں شہید ہوئے۔(2)
سوال:کون سے دوصحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے مزارات حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے مزار مبارک کے برابر میں سنہری جالیوں کے اندر ہیں ؟
جواب:حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق اور حضرت سیّدناعمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے۔ اورقیامت کے قریب حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ  وَ السَّلاَمتشریف لائیں گے اور بعدِ وفات اسی روضۂ انور میں مدفون ہوں گے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کتاب العقائد،ص۴۴
… فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فضائل اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب ’’فیضانِ فاروقِ اعظم‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔