Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
72 - 132
سوال:حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو یارِ غار کیوں کہاجاتاہے؟
جواب:جب آقا صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم نے مکۂ مکرمہ سے مدینۂ منورہ ہجرت فرمائی تو راستے میں غارِ ثور میں تین دن تک آقا صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے ساتھ قیام فرمایا اور اسی نسبت سے ’’یار ِ غار‘‘کہلائے۔
سوال:حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم سے کیا رشتہ ہے؟
جواب:حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ،حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی زوجۂ مطہرہ امُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے والدہیں ۔(1)
سوال:خلفائے راشدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ میں سے دوسرے خلیفہ کون ہیں ،ان کے بارے میں کچھ بتائیے؟
جواب:حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعد دوسرے خلیفہ حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مرتبہ ہے اور وہ باقی سب سے افضل ہیں۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نامِ نامی عمر بن خطّاب، لقب فاروق، کنیت ابو حفص ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نبوّت کے چھٹے سال چالیس مردوں اور گیارہ عورتوں کے بعد ایمان لائے اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اسلام لانے کے دن سے اسلام کا غلبہ شروع ہوا۔سب سے پہلے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہی کا لقب امیرُالمومنین ہوا۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا رنگ سفید سُرخی مائل، درازقد، چشم مبارک سُرخ تھیں۔ آپ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فضائل اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب ’’فیضانِ صدیقِ اکبر‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔