تَعَالٰی عَنْہُ سے حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ افضل ہیں تو اس کے بارے میں کیا کہیں گے؟
جواب:ایسا کہنے والا شخص گمراہ بدمذہب ہے۔
سوال:آزاد مَردوں میں سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟
جواب :حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے۔
سوال:حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں کچھ بتائیے؟
جواب:آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا اسم مبارک عبداللّٰہبن ابی قحافہ ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا رنگ گورا،جسم دبلا پتلا، رُخسار رستے ہوئے، آنکھیں حلقہ دار، پیشانی اُبھری ہوئی تھی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے والدین، بیٹے اور پوتے سب صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں اور یہ فضیلت صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْنَ میں کسی کو حاصل نہیں۔عامُ الفیل کے دو برس چار ماہ بعد مکۂ مکرمہ میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ولادت ہوئی۔ اپنی عمر شریف میں حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی جدائی کبھی گوارا نہ کی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بہت فضائل ہیں احادیث میں بہت تعریفیں آئی ہیں۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا لقب صدیق و عتیق ہے حضور صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ انبیاء و مُرسَلین عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کے سوا کسی شخص نے حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے برابر فضل و شرف نہیں پایا۔(1)22 جمادی الآخر 13ھ شب سہ شنبہ (منگل)مدینۂ منورہ مغرب و عشاء کے درمیان تریسٹھ سال کی عمر میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہوا۔ حضرت عمر بن خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خلافت2سال 4 ماہ رہی۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… فردوس الاخبار،۲/۳۲۸،حدیث:۶۵۸۱، مفہوماً
2… کتاب العقائد،ص۴۳