Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
70 - 132
گی پھر کفِ افسوس ملنےکے سوا کچھ ہاتھ نہ آئیگا۔(1)
    اے اﷲ! (عَزَّ  وَجَلَّ) تُو ہمیں صراطِ مستقیم پر قائم رکھ اور اپنی ناراضی کے کاموں سے بچا اور جس بات میں تُو راضی ہے، اس کی توفیق دے، تُو ہر دُشواری کو دور کرنے والا ہے اور ہر سختی کو آسان کرنے والا۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
خلفائے راشدین
سوال: خلفائے راشدین سے کیامراد ہے ؟
جواب:حضور نبی کریم صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کے بعد خلیفۂ بَرحَق حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر چھ ماہ کے لئے حضرت امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ خلیفہ ہوئے ان حضرات کو خلفائے راشدین اور انہی کی خلافت کو’’خلافتِ راشدہ ‘‘کہتے ہیں۔
سوال:ان خلفائے راشدین میں سے سب سے افضل کون ہیں؟
جواب:انبیاء و مُرسَلین کے بعد تمام مخلوقات سے افضل حضرت ابوبکر صدیق  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت عثمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پھر حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں۔
سوال:اگر کوئی کہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ یا حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کفریہ کلمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَا لِیَہکی کتاب ’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘ پڑھنا بہت مفید ہے۔