Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
69 - 132
یوہیں مصائب میں مبتلا ہو کر کہنے لگا تو نے میرا مال لیا اور اولاد لے لی اور یہ لیا وہ لیا اب کیا کریگا اور کیا باقی ہے جو تونے نہ کیا اسطرح بکنا کفر ہے۔
سوال:مسلمان کو کلمات ِکفر کی تعلیم و تلقین کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: مسلمان کو کلماتِ کفر کی تعلیم وتلقین کرنا کفر ہے اگرچہ کھیل اور مذاق میں ایسا کرے۔
افعالِ کفریہ کا بیان
سوال: ہولی دیوالی پوجنے کا کیا حکم ہے نیز کفا ر کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
جواب: ہولی اور دیوالی پوجنا کفر ہے کہ یہ عبادت غیرُ اﷲ ہے۔ کفار کے میلوں تہواروں میں شریک ہوکر ان کے میلے اور جلوس مذہبی کی شان و شوکت بڑھانا کفر ہے جیسے رام لیلا اور جنم اسٹمی اور رام نومی وغیرہ کے میلوں میں شریک ہونا۔ یوہیں ان کے تہواروں کے دن محض اس وجہ سے چیزیں خریدنا کہ کفار کا تہوار ہے یہ بھی کفر ہے جیسے دیوالی میں کھلونے اور مٹھائیاں خریدی جاتی ہیں کہ آج خریدنا دیوالی منانے کے سوا کچھ نہیں۔ یوہیں کوئی چیز خرید کر اس روز مشرکین کے پاس ہدیہ کرنا جبکہ مقصود اُس دن کی تعظیم ہو تو کفر ہے۔ 
نصیحت: مسلمانوں پر اپنے دین و مذہب کا تَحفّظ لازم ہے، دینی حَمیّت  اور دینی غیرت سے کام لینا چاہیے، کافروں کے کُفری کاموں سے الگ رہیں، مگر افسوس کہ مشرکین تو مسلمانوں سے اجتناب کریں اور مسلمان ہیں کہ ان سے اختلاط رکھتے ہیں، اس میں سراسر مسلمانوں کا نقصان ہے۔ اسلام خدا کی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرو اور جس بات میں ایمان کا نقصان ہے، اس سے دور بھاگو! ورنہ شیطان گمراہ کردیگا اور یہ دولت تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے