Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
60 - 132
کرینگے اس کے بعد جو بچے وہ فئے ہے۔ 
سوال:بیوی کی عدّت میں مُرتد ہو کر  دارُ الحرب چلا گیا یا اسی حالت میں قتل کر دیا گیا تو کیا عورت وارث ہوگی ؟
جواب: عورت کو طلاق دی تھی وہ ابھی عدّت ہی میں تھی کہ شوہر مُرتد ہوکر دارُالحرب کو چلا گیا یا حالتِ اِرتداد میں قتل کیا گیا تو وہ عورت وارث ہوگی۔ 
وہ صورتیں جو کفریہ نہیں ہیں
سوال:زبان پھسلنے کی وجہ سے کفریہ بات نکل گئی تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب: کہنا کچھ چاہتا تھا اور زبان سے کفر کی بات نکل گئی تو کافر نہ ہوا یعنی جبکہ اس اَمر سے اظہارِ نفرت کرے کہ سننے والوں کو بھی معلوم ہو جائے کہ غلطی سے یہ لفظ نکلا ہے اور اگر بات کی پچ کی تو اب کافر ہو گیا کہ کفر کی تائید کرتا ہے۔ 
سوال:کفریہ بات کا دل میں خیال پیدا ہوا تو کیا کافر ہو جائے گا؟    
جواب: کفری بات کا دل میں خیال پیدا ہوا اور زبان سے بولنا بُرا جانتا ہے تو یہ کفر نہیں بلکہ خاص ایمان کی علامت ہے کہ دل میں ایمان نہ ہوتا تو اسے بُرا کیوں جانتا۔ 
کلماتِ کفریہ کا بیان
سوال:کیا یہ  خیال درست ہے کہ کسی شخص میں ایک بات بھی اسلام کی ہو تو اسے کافر نہ کہا جائے؟
جواب: کسی کلام میں چند معنے بنتے ہیں بعض کفر کی طرف جاتے ہیں بعض اسلام کی طرف تو اس شخص کی تکفیر نہیں کی جائے گی ۔ہاں اگر معلوم ہو کہ قائل نے معنیٔ کفر کا ارادہ