Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
53 - 132
میں فرمایا کہ شرک سے بچو کہ وہ چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہے(1) اور اس سے بچنے کی حدیث میں ایک دعا ارشاد فرمائی اسے ہر روز تین مرتبہ پڑھ لیا کرو، حضورِ اقدس صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے کہ شرک سے محفوظ رہوگے، وہ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ  ا ِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّاَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ.(2)
ترجمہ : اے اللہ !میں تیری پناہ مانگتاہوں کہ جان بوجھ کر تیرے ساتھ کسی کو شریک بناؤں اور تجھ سے بخشش مانگتاہوں (اس شرک سے) جسے میں نہیں جانتا بے شک تو دانائے غیوب ہے۔(3)
مُرتد کی تعریف اورچند مخصوص احکام
سوال:مُرتد کون ہوتا ہے ؟
جواب:مُرتد وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے امرکا انکار کرے جو ضروریاتِ دین سے ہو یعنی زبان سے کلمۂ کفر بکے جس میں تاویلِ صحیح کی گنجائش نہ ہو۔ یوہیں بعض افعال بھی ایسے ہیں جن سے کافر ہو جاتا ہے مثلاً بُت کو سجدہ کرنا۔ مُصحَف شریف کو نجاست کی جگہ پھینک دینا۔ 
یاد رہے کہ  جو بطورِ تمسخر اور ٹھٹھےکے( یعنی مذاق مسخری میں ) کفر کریگا وہ بھی مُرتد ہے اگرچہ کہتا ہے کہ ایسا اعتقاد نہیں رکھتا۔
سوال: مُرتد ہونے کی کیا شرائط ہیں ؟
جواب:  مُرتد ہونے کی چند شرطیں ہیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … المسند،للامام احمدبن حنبل،مسندالکوفیین،حدیث أبی موسی الأشعری،۷/۱۴۶، حدیث۱۹۶۲۵
… الدرالمختار و ردالمحتار،کتاب الجھاد،باب المرتد،مطلب: فی حکم من شتم ...الخ،۶/۳۵۴
… بہار شریعت،حصہ۹،۲/۴۵۴