Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
51 - 132
سوال: کفر و شرک کیا ہوتاہے؟
جواب:شرک یہ ہے کہ اللّٰہ کے سوا کسی اور کو خدا یا عبادت کے لائق سمجھے اور کفر یہ ہے کہ ضروریاتِ دین یعنی وہ اُمور جن کا دینِ مصطفےٰ صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمسے ہونا یقینی طور پر معلوم ہو ان میں سے کسی کا انکار کرے۔
سوال:کیا کفرکچھ افعال کرنے سے بھی سرزد ہو جاتا ہے یا صرف زبان سے بولنے یا دل سے ہی ماننے سے ہوتا ہے؟
جواب:بعض افعال جو اسلام کی تکذیب و انکار کی علامات ہیں ان پر بھی حکمِ کفر دیا جاتا ہے جیسے زُنّارپہننا، قَشْقَہ لگانا وغیرہ۔
سوال:مسلمانوں اورکافروں کا آخر کار انجام کیا ہوگا؟
جواب: کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور مسلمان کتنا بھی گنہگار ہو کبھی نہ کبھی ضرور نجات پائے گا۔
سوال:مسلمان کون ہے ؟
جواب:جو زبان سے اسلام کا اقرار اور دل سے اس کی تصدیق کرے اور ضروریاتِ دین میں سے کسی کا انکار نہ کرے۔
سوال:جو زبان سے اقرار کرے لیکن دل سے تصدیق نہ کرے،کیا وہ بھی مسلمان ہے؟
جواب: وہ منافق ہے جو کافرسے بھی بدتر ہے اور اس کا ٹھکانہ دوزخ کا سب سے نیچے والا طبقہ ہے۔
سوال:جو نہ دل سے تصدیق کرے نہ زبان سے اقرار کرے اسے کیا کہیں گے؟
جواب:وہ بھی یقیناًکافرہے۔
سوال:جودل سے تصدیق بھی کرے اور زبان سے اقرار بھی اور ہر طرح کے کفر و شرک سے