Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
43 - 132
کسی کان نے سنیں، نہ کسی دل میں ان کا خیال گزرا۔ ان کا وَصْف پوری طرح بیان میں نہیں آسکتا۔ اللّٰہ تعالیٰ عطا فرمائے تو وہیں ان کی قدر معلوم ہوگی۔
سوال:داروغۂ جنّت یعنی جنّت کے نگران کا کیا نام ہے؟
جواب: حضرت رضوان عَـلَيْـهِ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام ہے۔
سوال:جنّت کتنی بڑی ہے ؟
جواب:جنّت کی وُسعت یعنی کشادگی کا یہ بیان ہے کہ اس میں سو درجے ہیں ہر درجے سے دوسرے درجہ تک اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان۔ اگر تمام جہاں ایک درجہ میں جمع ہو تو ایک در جہ سب کیلئے کفایت کرے۔ دروازے اتنے وسیع کہ ایک بازو سے دوسرے تک تیز گھوڑے کی ستّر برس کی راہ ہے۔(1)
سوال:کیاجنّت میں انسانوں کے علاوہ بھی کوئی ہوگا؟
جواب: جنّت میں اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندوں کے علاوہ ان کی خدمت کے لئے حورو غِلمان ہوں گے۔
سوال:غِلمان کسے کہتے ہیں؟
جواب:جنّت کے وہ نوعُمر،پاکیزہ صورت و لباس والے لڑکے جو ہر وقت جنّتیوں کی خدمت پر مامور ہوں گے،جو بِہِشْتی نعمتوں کے جام و ساغر یعنی پیمانے اور پیالے لئے جنّت کی حوروں اورجنّتیوں کے پاس گردِش کر رہے ہوں گے۔
سوال:جنّت میں اور کیا چیزیں ہونگی؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … کتاب العقائد،ص۳۸