Brailvi Books

بنیادی عقائد اورمعمولاتِ اہلسنّت
42 - 132
جواب:نیک مسلما ن اور وہ گناہگار مسلمان جن کے گناہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے کرم اور اپنے محبوب صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمکی اور دیگر نیک بندوں کی شفاعت سے بخش دے وہ سب کے سب جنّت میں رہیں گے اور بعض گنہگار مسلمان جو دوزخ میں جائیں گے وہ بھی جتنا عرصہ خدا تعالیٰ چاہے دوزخ کے عذاب میں مبتلا رہ کر آخر کار نجات پائیں گے اور کافر سب کے سب جہنم میں جائیں گے اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
سوال:کیا جنّت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہیں یا پیدا کی جائیں گی؟
جواب:جنّت اور دوزخ پیدا ہوچکی ہیں اور ہزاروں برس سے موجود ہیں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
جنّت کا بیان
سوال: اس دنیاکے بعد بھی کیا کوئی دار یعنی مکان ہے؟
جواب:جی ہاں ! اللّٰہ تعالیٰ نے اِس دنیا کے سوا دو اور عظیمُ الشان دارپیدا کیے ہیں ایک دارُ النّعیم یعنی نعمت کی جگہ ہے اس کا نام ’’جنّت ‘‘ہے ۔ایک دارُ العذاب یعنی عذاب کی جگہ ہے ا س کو’’دوزخ‘‘کہتے ہیں۔
سوال:جنّت کیا ہے ؟
جواب:جنّت ایک مکان ہے جو اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ایمان والوں کے لئے بنایاہے۔
سوال: جنّت میں کس طرح کی نعمتیں ہیں؟
جواب:جنّت میں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے ایماندار بندوں کیلئے انواع و اقسام کی ایسی نعمتیں جمع فرمائی ہیں جن تک آدمی کا وَہم و خیال نہیں پہنچتا،نہ ایسی نعمتیں کسی آنکھ نے دیکھیں،نہ